کڈنیپنگ میں ملوث دوجعلی پولیس اہلکارگرفتار

0
156
کڈنیپنگ میں ملوث دوجعلی پولیس اہلکارگرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں ایسٹ پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا۔ گرفتار مشتبہ افراد کی شناخت بلال خلجی اور وقاس حسین کے نام سے ہوئی۔ پولیس کیمطابق ، بلال خلجی جعلی پولیس افسرجبکہ وقص جعلی اہلکاربنتاتھا۔

گرفتار مشتبہ افراد کے موبائل فون سے متعدد اغوا کار افراد کی وڈیوزبرآمد ہوئے ہیں ، جس میں تمام افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیشتر ویڈیوز اغوا کاروں کے گھروں میں بنائےگئے تھے۔

پولیس کیمطابق ، پولیس اسٹیشن میں گرفتار ملزموں کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے ، جبکہ رحیم یار خان میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں اور گلشن اقبال میں تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مشتبہ افراد صدر کی دکانوں سے پولیس کی وردی خریدتے تھے ، جبکہ دکانداربھی بغیر کسی تصدیق کے بیچ رہے تھے۔

Leave a reply