حکومتی شخصیات کی جعلی ویڈیوزبنانےمیں ملوث گروہ گرفتار

0
205
حکومتی شخصیات کی جعلی ویڈیوزبنانےمیں ملوث گروہ گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے سائبر کرائم نے ریاست اور سرکاری شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنانےمیں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو غلام نبی کے نام سے شناخت کیا گیا ہے ، ایف آئی اےسائبر کرائم نےملزم کوچھاپے میں صادق آباد سے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ، ملزم ریاست حکومتی شخصیات کو نقصان پہنچانےکیلئے مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال کرتےتھے، ملزم نے سوشل میڈیا پر حکومت اور اعلی سرکاری شخصیات کی تصاویراورویڈیوزشیئر کیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پیکاایکٹ کے تحت ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد پر قبضہ کرکے تفتیش کا آغازکیا گیا ہے۔

Leave a reply