طالبان نےبزرگ جوڑےکو “ہائی سیکیورٹی جیل منتقل کردیا

0
115
طالبان نےبزرگ جوڑےکو "ہائی سیکیورٹی جیل منتقل کردیا

ہاٹ لائن نیوز : افغانستان میں طالبان نےگرفتار ایک بزرگ برطانوی جوڑے کو الگ کرکے ایک سخت سیکیورٹی جیل میں منتقل کردیاہے۔

اے ایف پی نے برطانوی اخبارسنڈے ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹر اور باربی رینالڈز ، جوعمر کی 70 ویں دھائی میں ہیں ، کو گذشتہ ماہ بامیان صوبے میں گھر جاتے ہوئے اپنے امریکی دوست فائی ہال کیساتھ گرفتارکیا گیا تھا۔

انکی بیٹی ، سارہ نے ، “حیران کن اضافہ” کے طور پر سخت سیکیورٹی جیل میں اپنے والدین کو کسی نامعلوم مقام پرمنتقلی قرار دیا۔

انہوں نے خاص طور پر اپنے والد کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ، جو اس سال اپریل میں 80 سال کےہوجائینگے۔

سارہ نے کہا کہ ایک قابل اعتمادذریعہ کیمطابق ، اسکے (والد) کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا اورانکوزنجیروں سے باندھ دیا گیا۔ اسکے والد شدید پریشانی میں ہیں اور انکی 75 سالہ ماں کو بتایا گیا ہے کہ وہ اب انہیں نہیں دیکھ پائینگی۔

Leave a reply