مفتی منیر شاکرپر حملہ ؛ تحقیقات میں اہم پیشرفت

0
162
مفتی منیر شاکرپر حملہ ؛ تحقیقات میں اہم پیشرفت

ہاٹ لائن نیوز : پشاورمیں مفتی منیرشاکرپردھماکے کی تحقیقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کیمطابق ، دھماکے میں 6سو گرام دھماکہ خیزمواد استعمال کیاگیا تھا ، جو مسجد کے ایک چھوٹے سے دروازے کیساتھ نصب تھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ جب مفتی منیرمسجد میں داخل ہوئے تو دھماکہ خیز مواد پھٹا جسکے نتیجے میں وہ جانبحق اور تین افراد زخمی ہوئے۔

عہدیداروں کیمطابق ، منظر کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کیےگئے ہیں ، جبکہ اس واقعے کا پتہ لگانیکے لئے تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply