
دردشقیقہ سےنجات کےقدرتی طریقے
ہاٹ لائن نیوز : درد شقیقہ کی بڑی وجہ جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔ لہذایہ ضروری ہےکہ دن بھرپانی پینےکی عادت ڈالیں تاکہ جسم میں الیکٹرولائٹ توازن برقرار رہے اورآکسیجن کی سطح کو برقراررکھاجاسکے۔ یہ دردشقیقہ کی شدت کوکم کرنےمیں مددگارہوگا۔
نیندکی کمی اور پٹھوں کےدباؤ سےدردشقیقہ بڑھ سکتاہے۔ لہذاکافی نینداور مراقبہ حاصل کرناضروری ہے تاکہ دماغ آرام کرسکے اورجسم آرام کرسکے۔ نیلی روشنی سے بچنا بھی بیحدضروری ہے۔
ایک رپورٹ کیمطابق ، تناؤ کیوجہ سے درد شقیقہ کے 80 ٪ واقعات میں اضافہ ہوتاہے ، لہذا یہ بیحدضروری ہےکہ روز مرہ کےمعمولات ، جیسےمساج ، یوگایاموسیقی سنناجیسے آرام دہ سرگرمیاں شامل کریں۔ یہ دماغ کوآرام دیتا ہے اور دردکی شدت کوبھی کم کرتاہے۔









