
ہاٹ لائن نیوز : چیمپئنز ٹرافی 2025ءکے سیمی فائنل میں ، 4 ٹیمیں پہنچ گئیں ، جسکے بعد انکے میچوں کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل منگل اور بدھ کو ہونگے ، جس میں ہندوستان ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی ، سیمی فائنل کاایک میچ دبئی میں کھیلاجائیگا اوردوسرالاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائیگا۔
فائنل میں پہنچنےکیلئے ہندوستان کو آسٹریلیاکاسامنا کرناپڑیگا ، جو 4 مارچ کودبئی میں کھیلاجائیگا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے سیمی فائنل میں مقابلہ کریگی ، یہ میچ5مارچ کولاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائیگا۔









