ڈوبتی شادی بچانےکی کوشش ناکام ، شوہر نےنئی گاڑی تباہ کردی

روس میں ،ایک شخص نےاپنی شادی کو بچانے کے لئے روس کی قیمتی ‘پورش میکرون’ خریدی، لیکن جب بیوی نے تحفہ لینے سے انکار کردیا تو اس نے کار کو کچرے کے کنٹینر میں ڈال دیا۔
یہ حیرت انگیز واقعہ ماسکو کے قریب علاقے میں پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس شخص اور اس کی اہلیہ کے مابین تناؤ کا شکار تھے۔ شوہر نے شادی کو بچانے کی آخری کوشش کے طور پر تقریبا 30 لاکھ روبل کی عیش و آرام کی گاڑی خریدی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پورش پہلے ہی کسی حادثے میں تباہ ہوچکی تھی ، شوہر نے پوری مرمت کے بعد اسے عالمی خواتین کے دن (8 مارچ) کو تحفہ دینے کا منصوبہ بنایا تھا ، لیکن بعد میں اس نے فیصلہ کیا کہ بیوی کو ویلنٹائن ڈے پر کار دی جائیگی۔ اس نے کار کو سرخ ربن میں لپیٹا اور اسے اپنی اہلیہ کے سامنے پیش کیا۔ لیکن شوہر کی توقعات کے برخلاف ، بیوی خوش رہنے کی بجائے اس تحفہ کو دیکھ کرناخوش ہوئی۔ اس نے محسوس کیا کہ یہ تحفہ اس کی ذلت کے مترادف ہے ، اور اس نے کار لینے سے انکار کردیا۔
شوہر نے اپنی اہلیہ کےشوہرکےانکار کے بعد ایک غیر متوقع قدم اٹھایا۔ اس نےکارکو کچرے کے ایک بڑے کنٹینر میں ڈال دیا۔
گاڑی تقریبا دو ہفتوں سے اسی جگہ پر ہے اور مقامی لوگوں کے لئے سیاحتی مقام بن گئی ہے۔ لوگ وہاں تصاویر کھینچ رہے ہیں ، اور اس جگہ کو ‘کوڑے دان میں پورش’ کہا جارہا ہے۔








