اپوزیشن ارکان کی چیف جسٹس پاکستان کےساتھ ملاقات ختم

ہاٹ لائن نیوز : حزب اختلاف کے پانچ ممبروں کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیساتھ ملاقات ختم ہوگئی ، پی ٹی آئی میڈیا کو وفد کے بارے میں جلدآگاہ کریگی۔
چیف جسٹس پاکستان کےساتھ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی ، سلمان اکرم راجہ ، سینیٹر شبلی فراز ، بیرسٹر علی ظفر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس سے قبل ، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ، حزب اختلاف کے رہنماؤں نے آج چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیساتھ ملاقات کی۔








