خوبصورتی کااعزاز حاصل کرنےوالی لڑکی ٹریفک حادثے میں ہلاک

0
132
خوبصورتی کااعزاز حاصل کرنےوالی لڑکی ٹریفک حادثے میں ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : ایک نوجوان امریکی لڑکی جس کو خوبصورتی کےاعزاز سے نوازا گیا تھا وہ ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ، 18 سال کی عمر میں کیڈنس فریڈرکسن ، جنہوں نے کم عمری میں مس اوکالوسا کاؤنٹی ٹین یو ایس اے کا اعزاز جیتا تھا ، کو 17 فروری کو فلوریڈا میں ایک المناک کار حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق ، کیڈانس شاہراہ پر گاڑی چلا رہی تھی جب اسکی کار ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

پولیس عہدیداروں کے مطابق یہ حادثہ اتنا سخت تھا کہ جائے وقوعہ پر کیڈانس کی موت واقع ہوئی۔ اسکی حقیقی وجوہات کا پتہ لگانےکیلئے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کیڈانس فریڈرکسن کی والدہ نے بتایا کہ یہ حادثہ اسکے گھر سے صرف تین منٹ کےفاصلےپر پیش آیا۔

Leave a reply