جرائم پر قابو پانے کےلئےپولیس میں ایک نیایونٹ قائم

0
144
جرائم پر قابو پانے کےلئےپولیس میں ایک نیایونٹ قائم

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں جرائم کی روک تھام کیلئے ایک نیایونٹ تشکیل دیا جارہا ہے ، جو سی ٹی ڈی انداز پر کام کریگا۔

سی سی ڈی “یونٹ 17” سنگین معاملات کی تحقیقات کریگا ، جس میں تاوان کیلئے اغوا ، بھتہ خوری ، ڈکیتی اور گھروں میں چوری جیسےبڑے واقعات شامل ہیں۔ اسکے علاوہ ، ڈکیتی کے دوران قتل ، کار ڈکیتی ، منظم گروہ اور ریپ جیسے سنگین جرائم کی بھی اسکے دائرہ کار میں تفتیش کیجائے گی۔

محکمہ سی سی ڈی جدید ڈیٹا اینالیسزکے ذریعہ مجرمانہ سرگرمیوں کا جائزہ لیگا اور پولیس کے کاموں کو زیادہ موثر بنائیگا۔ ، یہ یونٹ سی ٹی ڈی انداز میں کام کریگا اور صوبے میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Leave a reply