رومانوی فلم صنم تیری قسم 2 کب ریلیزہوگی

0
178
رومانوی فلم صنم تیری قسم 2 کب ریلیزہوگی

ہاٹ لائن نیوز : 2016 کی بالی ووڈ فلم صنم تیری قسم کی دوبارہ ریلیزکے بعداسکی مقبولیت میں ایک بار پھراضافہ ہوا ہے ، جسکے نتیجے میں فلم میکرز نے اسکا سیکوئل بنانےکااعلان کیا ہے۔

فلم کی ہدایتکار رادھیکا راؤ اور ونئے اسپرو نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سیکوئل کی کہانی کو پہلے حصے کے دوران دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے حصے کی کہانی مکمل ہوچکی ہے اور فلم 14 فروری 2026ء کو ویلنٹائن ڈے پر ریلیز ہونیکا منصوبہ ہے۔

ہدایت کاروں نے مزید کہا کہ صنم تیری قسم 2″ کے بیشتر گانے پہلے ہی تیار ہوچکے ہیں اور شائقین کےردعمل کو دیکھتے ہوئے ، وہ جلد ہی فلم لانچ کرنیکاارادہ رکھتےہیں۔

Leave a reply