سعودی ایئرلائنزنے 100 سےزیادہ پاکستانی عمرہ زائرین کوآف لوڈکردیا

ہاٹ لائن نیوز : سعودی ایئر لائنزنےعمرہ کے 100 سے زیادہ زائرین کو آف لوڈ کردیا۔
پولیو ویکسینیشن اور کورونا سرٹیفکیٹ کی کمی کیوجہ سے عمرہ زائرین کو آف لوڈکیاگیا ، جس پر انہوں نےاحتجاج کیا اورنعرےلگائے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ان سے آف لوڈکرنیکےبعد نئے ٹکٹ خریدنےکیلئے کہا جارہا ہے ، جبکہ عمرہ جانیکے لئے رقم اکٹھا کرنا مشکل تھا۔
زائرین کا خیال ہے کہ غلطی ٹریول ایجنٹ اور ایئر لائن کی ہے ، لیکن ہمیں سزا دی جارہی ہے۔
ہوائی اڈے پر سعودی ایئر لائن انتظامیہ اورزائرین کے مابین ایک تلخ کلامی ہوئی، جسکے بعد ایئر لائن کے عملے نے مسافروں کو کاؤنٹر سے نکال دیا۔








