
ہاٹ لائن نیوز : ہندوستان کے مشہور میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کو 4 ملین روپےکاچونالگ گیا۔
یہ واقعہ پریتم اسٹوڈیو میں 5 فروری کو پیش آیاجب آفس کے ایک لڑکے آشیش سیال نےانکا بیگ چوری کرلیا،پروڈیوسرمدھو منٹینا نےبیگ میں میوزک کمپوزر پریتم کوکسی کام کیلئے 40 لاکھ روپے نقد رقم بھیجی تھی۔
پریتم چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کیطرف سے آشیش سیال نےدراز میں رکھا بیگ انکی سابق رہائش گاہ پر پہنچانے کے بہانےلےلیا تھا، جب ونیت چیڈا کو اسکےحوالےسےعلم ہوا تو انہوں نے رات بھر انتظارکیا کہ آشیش سیال انکا بیگ لوٹا دیگا کیونکہ اسنے انکے ساتھ 8 سال تک کام کیا تھا۔
اس کیس میں پولیس نےایف آئی آربھی درج کرلی ہے اور جس شخص نےپیسےلوٹےہیں،اسکے خلاف نوٹس بھی جاری کردیاہے۔









