خیبر پختونخوا : میڈیکل فیکلٹی کےامتحانی پرچےغائب ہوگئے

0
114

ہاٹ لائن نیوز : خیبر پختونخوا میڈیکل فیکلٹی کے ہزاروں امتحانی پرچے غائب ہونیکا انکشاف ہوا ہے، جبکہ فیکلٹی کےمتعلقہ شعبے نے اسکی ذمہ داری قبول کرنےسے انکار کیا ہے۔جس سے ہزاروں طلباء کامستقبل پرسوالیہ نشان لگ گیاہے۔

تمام متعلقہ شعبہ جات کو ڈی جی فیکلٹی نےخطوط لکھ کر جواب طلب کیا تھا،مگر7روز گزرنے کےباوجود یہ معلوم نہیں ہوپایاکہ حل شدہ امتحانی پرچوں کو محفوظ رکھنےکی ذمہ داری کس شعبےکی ہے۔

پیرامیڈیکس امتحانات میں شرکت کرنیوالے ہزاروں طلباء کےپرچے کہیں پربھی دستیاب نہیں، جسکی وجہ سے دستاویزات کی تصدیق کیلیے آنیوالے طلباء کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔

Leave a reply