پاک فوج کےمیجرنےزندہ درگور کی گئی بچی کو گودلےلیا

0
154
پاک فوج کےمیجرنےزندہ درگور کی گئی بچی کو گودلےلیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان آرمی آفیسر میجر وقاص نے نوشہرہ میں ایک زندہ دفن کی گئی لڑکی کوگودلیکرانسانیت کی ایک اعلی مثال قائم کی ہے۔

7 فروری ، 2025 کو نوشہرہ میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ، جہاں زندہ نومولود بچی کو دفن کرنیکی کوشش کی گئی۔ ریسکیو 1122 نے لڑکی کو بروقت بچایا اور اسے مقامی اسپتال منتقل کردیا ، جہاں اسے طبی مدد فراہم کی گئی تھی۔

بعدازاں ، قانونی کارروائی مکمل کرنیکے بعد ، میجر وقاص نےسول کورٹ کے ذریعہ لڑکی کو گود لیا۔ یہ انسانیت دوست قدام سوشل میڈیا اور مقامی پشتو چینلز پر زبردست وائرل ہوا جبکہ لوگوں نے میجر وقاص کے جذبے کو بھی خوب سراہا۔

Leave a reply