پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئےرانا ثنا اللہ نےڈیڈ لائن دے دی

0
200
پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئےرانا ثنا اللہ نےڈیڈ لائن دے دی

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کومذاکرات کی ڈیڈ لائن دیدی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو آج رات 12 بجے تک مذاکرات کے لیے آجانا چاہیے ،آنا چاہئے ، وزیر اعظم نے ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کے لئےمذاکرات کی پیش کش کی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب ہم حزب اختلاف میں تھے تو ، شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی سےمذاکرات کرنیکے لئے بات کرنے کو کہا ، پی ٹی آئی 4 سالہ حکومت میں مقدمات بناتے تھے ، ہم ان سے بات کرتے تھے ، ہماراگزاراعلی امین گنڈاپور صاحب کے ساتھ اچھا چل رہا ہے ۔

انکاکہنا تھا کہ انہوں نے پچھلے1سال میں کبھی جلسہ، کبھی سڑک پر ریلی کر لی، اسلام آباد پر چڑھائی کا نقصان انکو خود انتظامی وسیاسی طور پر ہواہے، خیبرپختونخوا کی اکانومی اورامن وامان کاستیاناس کر دیاگیاہے۔

Leave a reply