مسافرطیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا،18 ہلاک ، مزیدہلاکتوں کاخدشہ

0
175
مسافرطیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا،18 ہلاک ، مزیدہلاکتوں کاخدشہ

ہاٹ لائن نیوز: ریاستہائے متحدہ میں واشنگٹن ہوائی اڈے کےقریب ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے ، حادثے میں ہلاک ہونیوالے 18 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ، جبکہ حکام نے مزید اموات کی اطلاع دی ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونیکے بعد ، مسافر طیارہ دریائے پوٹوماک میں گرگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ، امریکی ایئر لائن کی پرواز کینساس کے وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی جہاں یہ طیارہ دریائے پوٹومک کے اوپر رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق ، یہ حادثہ شام 5 بجے سے 48 منٹ پر پیش آیا ، جب طیارے کی رفتار 166 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، طیارے میں بیٹھنے کی گنجائش 64 افراد ہے جو فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد دریائے پوٹومک میں گر گئے۔

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 60 مسافر جہاز میں سوار تھے جبکہ عملے کے 4 ممبران جہاز میں سوار تھے ، حادثے کی اطلاع کے ساتھ ہی ریسکیو آپریشن شروع کردیئے گئے اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

Leave a reply