کانگومیں 50 سےزائدپاکستانی پھنس گئے

0
178
کانگومیں 50 سےزائدپاکستانی پھنس گئے

ہاٹ لائن نیوز : کانگوکےصوبائی دارالحکومت گوما میں حکومت مخالف باغیوں نےقبضہ کرلیاہے، جس میں 50 سے زائد پاکستانی پھنس گئےہیں۔

گوماپر باغیوں کےقبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور انکی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسےہوئےپاکستانیوں میں خواتین وبچے بھی شامل ہیں۔

مشرقی کانگومیں سڑکوں پرباغیوں کا گشت جاری ہے۔ باغی فورسز نے گوما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے طویل قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگو میں پاکستانی سفارتخانہ بھی موجود نہیں ہے۔

حکام کیمطابق روانڈامیں پاکستانی سفارتخانہ اقدامات کررہاہے۔ مشرقی کانگومیں پاکستانیوں سمیت لاکھوں افرادامدادکےمنتظر ہیں۔

Leave a reply