امریکہ میں ٹک ٹاک بند،صارفین شدیدپریشان

0
200
امریکہ میں ٹک ٹاک بند،صارفین شدیدپریشان

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ میں مقبول ایپلی کیشن ٹک ٹاک پرباضابطہ طورپرپابندی عائدکردی گئی ہے۔ امریکہ میں ٹک ٹاک صارفین اب ایپ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک ایپ نے ہفتے کی رات امریکہ میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور اسے ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز سے ہٹادیاگیا تھا۔ پابندی سے چند گھنٹے پہلےٹک ٹاک آف لائن ہوگیا۔ 170 ملین سے زیادہ امریکی ٹک ٹاک استعمال کرتےہیں۔

ایپلی کیشن کے کام کرنا بند کرنیکے بعد، ٹِک ٹاک صارفین دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رخ کرتے ہیں جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ٹِک ٹاک بند ہو گیا ہے۔ صارفین کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس انکے موبائل فون سے خود بخود لاگ آؤٹ ہو گئے تھے۔

Leave a reply