کشتی سانحہ: خودکشی کیطرف لےجانے والے تمام امورحرام ہیں، فتویٰ

ہاٹ لائن نیوز : جامعہ نعیمیہ نے اپنے فتوے میں بیرون ملک جانے کو غیر قانونی قرار دےدیا۔
جامعہ نعیمیہ کے ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی کیجانب سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ڈنکی لگاکربیرون ملک جانا جائز نہیں۔
فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ خود کشی اور اسکی طرف لیجانے والے تمام امور شریعت محمدی میں ممنوع ہیں، خود کو موت کے گھاٹ اتار دینا یا ایسا عمل کرنا جس سے موت واقع ہو، قطعاً جائز نہیں ہے۔
بیرون ملک جانیوالے افراد قانونی اور محفوظ راستے اختیار کریں، ایجنٹوں کے لیے غیر قانونی کام کیلیے پیسے لینا جائزنہیں۔









