القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کےحوالے کرنے کاعدالتی حکم

ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور انکی اہلیہ کو سزا سنانے کیساتھ القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کے حوالے کرنیکا بھی حکم دیا۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈز کے تین بار تاخیر سے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو 14 سال قید اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قیدکی سزاسنائی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کے حوالے کرنیکا حکم دیتے ہوئے حکومت سے یونیورسٹی کاانتظام سنبھالنےکاکہا۔
یاد رہے کہ القادر یونیورسٹی منصوبے کیوجہ سے عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قانونی مسائل کا سامنا ہے، دونوں پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے باعث نیب مقدمات درج کیے گئے تھے۔
سیاسی حمایت اور بھرپور تشہیر کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان کا ڈریم پراجیکٹ سمجھی جانیوالی القادر یونیورسٹی میں 4 سال کے دوران صرف 2سو طلباء کو داخلہ دیا گیا۔









