بشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت سےتحویل میں لےلیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوبھی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قیدکی سزا سنادی ہے۔
احتساب عدالت کیجانب سے فیصلے کےوقت عمران خان، بشریٰ بی بی، عمران خان کی کی بہنیں اور پارٹی کے دیگر راہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
عدالتی فیصلے کے بعد جیل کے عملے نے بشریٰ بی بی کو اپنی تحویل میں لےلیاہےاور اب انکو بھی اڈیالہ جیل میں رکھا جائیگا۔









