عدالتی فیصلےسےقبل بیرسٹرسیف کابیان سامنےآگیا

0
120
عدالتی فیصلےسےقبل بیرسٹرسیف کابیان سامنےآگیا

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس جعلی حکومت کا جعلی کیس ہے، امید ہے آج فیصلے میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔ فیصلے میں 3 بار تاخیر سے پہلے بھی شکوک و شبہات پیدا ہو چکے ہیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔

اپنے ایک بیان میں خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ امید ہے کہ آج القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے میں مزید تاخیر نہیں کی جائیگی۔

بیرسٹر سیف نے کہاہےکہ القادر ٹرسٹ کیس جعلی حکومت کاجعلی کیس ہے، القادر کیس میں بیرون ملک سے پیسہ آیااور ریاست کے فلاحی منصوبوں پر خرچ ہوا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم منتقل نہیں ہوئی، عمران خان کیخلاف تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت عدالتوں میں سامنے آ رہی ہے، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔

Leave a reply