سعودی وزارت حج و عمرہ کی زائرین کیلیے بہترین سہولت متعارف

0
176
سعودی وزارت حج و عمرہ کی زائرین کیلیے بہترین سہولت متعارف

ہاٹ لائن نیوز : سعودی وزارت نے حج اور عمرہ زائرین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے جو انکے لیے تسلی بخش ثابت ہوگی۔

رپورٹ کیمطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک پورٹل کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے، جس میں سوسےزائد نئی سروسزشامل کی گئی ہیں۔

گزشتہ سال 2024ء میں حج اور عمرہ زائرین کی تعداد 18.5 ملین سے تجاوز کر گئی تھی جب کہ 13 ملین سے زائد افراد نےمسجد نبوی میں روضہ شریف کی زیارت کی۔

نئی پورٹل سہولت متعارف کرانیکے حوالے سے سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عازمین حج کو مثالی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج انتظامات کی منصوبہ بندی 12 ذی الحجہ سے شروع کی جاتی ہے، ’’نسک‘‘ پورٹل کے نئے ورژن کے جدید اور ڈیجیٹل سسٹم سے حج انتظامات منظم اور تیز تر ہوگئے ہیں۔

Leave a reply