لاس اینجلس میں لگنے والی آگ مسلسل آگے بڑھنےلگی

0
188
لاس اینجلس میں لگنے والی آگ مسلسل آگے بڑھنےلگی

ہاٹ لائن نیوز : امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی تاریخ کی بدترین آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ لگنے سے ہالی ووڈ اداکاروں کے پرتعیش گھروں سمیت 10 ہزار سے زائد مکانات اور عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ آگ سے متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔

امریکی میڈیا کیمطابق 400,000 افراد کو نقل مکانی کا کہا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اسوقت ہالی ووڈ ہلز، پاساڈیٹا سمیت 6 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بھی بے قابو ہے۔ حکام کیمطابق ابتک صرف آٹھ فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔ ایٹن شہر کی چودہ ہزار ایکڑ اراضی جل کر خاکستر ہوگئی۔

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق 500 اہلکار اور نیوی کے 10 ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Leave a reply