بلبل سندھ طویل علالت کےبعد انتقال کرگئے

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے معروف لوک گلوکار وزیر علی عمرانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ جگر کے مرض میں مبتلا تھے اور ’’بلبل سندھ‘‘ کے نام سے مشہور تھے۔
مرحوم وزیر علی عمرانی نے سندھی، بلوچی، اردو سمیت چھ مختلف زبانوں میں ہزاروں گانے گائے اور اپنی آواز سے دلوں میں جگہ بنائی۔
وزیر علی عمرانی کی آخری رسومات انکے آبائی گاؤں سرمست عمرانی میں ادا کی جائیں گی۔
انکی موت سے سندھ کی لوک موسیقی کا ایک اہم باب بند ہوگیا، اور ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔








