ڈونلڈ ٹرمپ کومجرم قرار دینے کی تیاری مکمل

ہاٹ لائن نیوز : امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آج عدالت کیجانب سے سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے پانچ چار ووٹوں سے کارروائی معطل کرنے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے کاروباری فراڈ کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کی تیاری کرلی ہے۔
عدالتی کارروائی کے نتیجے میں ٹرمپ امریکہ کے پہلے سزا یافتہ صدر بن سکتے ہیں۔ تاہم اس عدالتی کارروائی میں ٹرمپ کی عدالت میں موجودگی کو لازمی نہیں بنایا گیا۔









