اٹلی ؛ میئر نے لوگوں کے بیمارہونےپرپابندی لگادی

0
178
اٹلی ؛ میئر نے لوگوں کے بیمارہونےپرپابندی لگادی

ہاٹ لائن نیوز: جنوبی اٹلی کے چھوٹے سے گاؤں بیلکاسٹرو کے میئر انتونیو ٹورچیا نے اپنے گاؤں کے لوگوں پر ایک عجیب پابندی عائد کر دی۔

میئر نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ بیمار ہونے کے بارے میں بہت محتاط رہیں اور ایسے کام کرنے سے گریز کریں جس سےوہ بیمار ہو جائیں یاانکےزخمی ہونیکا خطرہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق میئر نے پابندی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکم مقامی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی خامیوں اور بحران کیطرف توجہ مبذول کرانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

میئر نے کہا کہ بیلکاسٹرو کے 1,200 رہائشیوں میں سے نصف کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے اور قریب ترین ہسپتال گاؤں سے تقریباً 30 میل دور ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گاؤں میں صرف ایک آن کال ڈاکٹر موجود ہے لیکن مایوسی کی بات یہ ہے کہ یہ سروس راتوں، ویک اینڈ اور دیگر تعطیلات کے دوران دستیاب نہیں ہوتی، یعنی اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو اسے 30 میل دور سفر کرنا پڑتا ہے۔

Leave a reply