پی آئی اے کا ’لوگو‘ تبدیل ہونےوالا ہے؟ ایئر لائن کی وضاحت

0
201
پی آئی اے کا ’لوگو‘ تبدیل ہونےوالا ہے؟ ایئر لائن کی وضاحت

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکے لوگو میں تبدیلی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں جس پر ایئرلائن کے ترجمان کیجانب سے وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کیمطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکے لوگو اور طیارے کے ڈیزائن میں تبدیلی کی افواہیں درست نہیں ہیں۔

ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ ایئرلائن کا اپنے مشہور لوگو یا اپنے طیاروں کی شکل تبدیل کرنیکا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ایئرلائن کا لوگو وہی رہے گا۔ لوگو یا ہوائی جہاز کے ڈیزائن میں کسی بھی تبدیلی کے لیے ایئر لائن کے بورڈ اور سرکاری حکام سے منظوری درکار ہوتی ہے۔

Leave a reply