بادلوں میں موجود پراسرار انسان نما مخلوق کی ویڈیو وائرل

ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیا پر خلائی مخلوق کے بارے میں بحث بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ لوگ اان کے بارے میں جاننے اور انہیں دیکھنے میں کافی دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بادلوں پر 2 افراد کھڑے نظر آ رہے ہیں جو انسان نظر آتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔ یا تو یہ نظر کا دھوکہ ہو سکتا ہے یا ممکنہ طور پر کوئی اور مخلوق۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو طیارے میں موجود ایک مسافر نے بنائی ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں 2 انسانی شکلوں کو بادلوں کے اوپر کھڑا دکھایا گیا ہے اور ان کا سایہ بھی بادلوں پر موجود ہے۔
مذکورہ ویڈیو کو اب تک 5 ملین سے زائد سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔








