مردہ شخص کے گلے سے زندہ چوزہ نکل آیا

0
199
مردہ شخص کے گلے سے زندہ چوزہ نکل آیا

ہاٹ لائن نیوز : پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ شخص کے گلے سے زندہ چوزہ نکلا جس نے ڈاکٹروں کو بھی حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ شخص کے پوسٹ مارٹم کے دوران ایک زندہ چوزہ گلے میں پھنسا ہوا پایا گیا جس نے کئی سوالات کو جنم دیا۔

رپورٹ کے مطابق آنند یادیو کو گھر میں نہانے کے بعد اچانک چکر آیا اور وہ بے ہوش ہو گئے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پہلے تو ڈاکٹروں کو معلوم نہیں تھا کہ اس کی موت کیوں ہوئی، لیکن پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد انھوں نے ایک حیران کن وجہ دریافت کی: ایک زندہ چوزہ، تقریباً 8 انچ لمبا، اس کے گلے میں پھنس گیا تھا۔

پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سنتو بیگ نے بتایا کہ چوزہ پھنس جانے کی وجہ سے آنند کی سانس کی نالی اور گلا بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کا دم گھٹ گیا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ آنند یادو کو اولاد پیداکرنےکے مسائل کا سامنا تھا، اس لیے وہ مدد کے لیے ایک جعلی ایجنٹ کے پاس گئے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ جعلی عامل نے انہیں چوزہ اپنے گلے میں رکھنے کا مشورہ دیا، جو اس نے کیا۔

Leave a reply