یونان کشتی حادثہ: 14 سالہ عابد یورپ کیوں جانا چاہتا تھا؟

0
166
یونان کشتی حادثہ: 14 سالہ عابد یورپ کیوں جانا چاہتا تھا؟

ہاٹ لائن نیوز : رواں ماہ یونان کے جزیرے کریٹ کے جنوب میں کشتی الٹنے کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں جاوید اقبال کا 14 سالہ بیٹا عابد جاوید بھی شامل ہے ۔

عابد کےتایا ذوالفقار نے بتایا کہ عابد کا تعلق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے مریکے ججہ نامی گاؤں سے ہے، اس گاؤں کے ہر گھر کے 2 سے 3 بچے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، عابد کے والد سعودی عرب میں ہیں۔ اس کے گھر کے حالات اچھے تھے اور غربت بھی نہیں تھی لیکن عابد باہر جانےپربضدتھا ہاں اس نے سکول بھی چھوڑ دیا تھا باہر جانے کے لیے، یہاں کا ٹرینڈ ہے بچوں کو باہر نہ بھیجیں تو بچے ضد کرتے ہیں، عابد کی والدہ وہ اپنے بیٹے کی دھمکیوں سے بھی خوفزدہ تھی۔

عابد کےتایا نے حکومت سے اپیل کی کہ عابد کی لاش کو جلد از جلدواپس لایاجائے اور ان ایجنٹوں کو سزا دی جائے تاکہ دوسرے ان راستوں پر نہ چلیں۔

Leave a reply