یونان کشتی حادثہ: پاکستانیوں کی ہلاکت میں ایف آئی اے کی کالی بھیڑوں کاہاتھ

0
189
یونان کشتی حادثہ: پاکستانیوں کی ہلاکت میں ایف آئی اے کی کالی بھیڑوں کاہاتھ

ہاٹ لائن نیوز : یونانی کشتی حادثے کی تحقیقات میں سنسنی خیز نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ چالیس سے زائد اہل وطن کی ہلاکت کے پیچھے ایف آئی اے کی کالی بھیڑیں بھی نکل آئی ہے۔ ان کالی بھیڑوں نے انسانی سمگلروں کو مکمل تعاون فراہم کیا۔

انسانی سمگلنگ کے اس گھناؤنے دھندے میں ایف آئی اے کے اکتیس اہلکار ملوث پائے گئے، ان اکتیس اہلکاروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی ان کالی بھیڑوں میں فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے کے انیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ انسانی سمگلروں کو سیالکوٹ، لاہور، اسلام آباد ، کوئٹہ سے بھی سپورٹ کیا گیا۔

اس سہولت میں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر تین، لاہور ایئرپورٹ پر دو، اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو اور کوئٹہ ایئرپورٹ پر پانچ افسران شامل ہیں۔

Leave a reply