طیارہ گرنے سے پہلے کلمہ پڑھنے والا مسافر بچ گیا

ہاٹ لائن نیوز : آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے سے قبل کلمہ طیبہ کا ورد کرنے والا مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والی آذربائیجان کی پرواز کے مسافر کو اللہ نے بچا لیا۔
معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، ایک ویڈیو میں وہ تباہی سے قبل کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے نظر آیا اور اس نے ویڈیو بنا کر اپنی اہلیہ کو بھیج دی، دوسری ویڈیو میں وہ طیارے کے بعد کے مناظر دکھاتا ہے۔
دوران پرواز طیارے کے گرنے سے کچھ دیر قبل مسافر نے اپنی اہلیہ کو آخری پیغام کے طور پر ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی جس میں وہ کلمہ شہادت اور تکبیریں پڑھتے ہوئے نظر آئے تھے۔









