ایٹمی تجربہ، روس کی امریکہ کو دھمکی

0
142
ایٹمی تجربہ، روس کی امریکہ کو دھمکی

روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ممکنہ جوہری تجربے سے باز رہے۔

یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنی سابقہ مدت کے دوران 1992 کے بعد پہلا امریکی جوہری تجربہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ روس نے 1990 کے بعد سے کوئی جوہری تجربہ نہیں کیا جس پر صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ اگر امریکا نے جوہری ہتھیار کا تجربہ کیا تو وہ روس کیجانب سے سخت ردعمل کے لیے بھی تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے نائب وزیر دفاع سرگئی ریبکوف نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ نے ممکنہ جوہری تجربات کیے تو روس کے پاس جوابی کارروائی کے آپشن بھی موجود ہیں۔

روسی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور اقتدار میں نیوکلیئر ٹیسٹ پابندی کے معاہدے پر انتہائی سخت موقف اختیار کیا تھا۔ اس پس منظر میں اگر ٹرمپ انتظامیہ اپنے دور اقتدار میں ممکنہ جوہری تجربات کرتی ہے تو روس اس کے جواب میں متعدد جوابی اقدامات پر غور کرے گا۔

نائب روسی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بین الاقوامی صورتحال اس وقت انتہائی نازک مراحل سے گزر رہی ہے۔ مختلف حوالوں سے امریکہ روس کا دشمن ہے۔ ہم امریکہ کی کسی بھی کارروائی میں اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ سیاسی طور پر بھی وہ مثبت ماحول چاہتے ہیں لیکن اس حوالے سے زیادہ امیدیں نہیں رکھنا چاہتے۔

اس لیے روس کے پاس اپنے دفاع میں موثر اقدامات کرنے اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی طور پر مناسب پیغام بھیجنے کے اختیارات موجود ہیں۔

Leave a reply