
ہاٹ لائن نیوز : پی ایچ ڈی کی تعلیم چھوڑنے والی مشہور یوٹیوبر زارا ڈار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ پاکستانی ہیں، جس کے حوالے سے انہوں نے خود وضاحت بھی دی ہے۔
زارا ڈار نے اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم چھوڑ کر ‘فینز اونلی ماڈل’ بننے کا فیصلہ کیا۔ فینز اونلی ماڈل نامی یہ پلیٹ فارم فحش مواد شائع کرنے کے لیے مشہور ہے جہاں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی عریاں تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر کے پیسے کماتے ہیں ، زارا ڈار نے بھی اسی پلیٹ فارم پر انٹری دی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
حال ہی میں زارا ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پی پر لکھا کہ جب سے میں نے یہ ویڈیو بنائی ہے کہ میں نے پی ایچ ڈی کی پڑھائی چھوڑ کر صرف مداحوں کے لیے کام کیا ہے، تب سے لے کر اب تک میں نے کئی ایسی پوسٹیں دیکھی ہیں جو میرے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہی ہیں۔
اپنے پاکستانی ہونے کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ‘میں احترام کے ساتھ عرض کرنا چاہتی ہوں کہ میں پاکستانی نہیں ہوں، میں ایک امریکی ہوں اور میں یہیں پلی بڑھی ہوں اور میرا خاندانی پس منظر امریکی، ایرانی، یورپی، مشرق وسطیٰ اور ہندوستانی ہے۔









