ایف آئی اے کی غفلت کے باعث یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم فرار

0
164
ایف آئی اے کی غفلت کے باعث یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم فرار

ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم عثمان ججہ کے بہنوئی انس اقبال کو کامونکی سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ملزم کے بہنوئی انس اقبال پاکستان میں ایئرپورٹ کے معاملات دیکھتا تھا، گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ یونانی کشتی حادثے کا سبب بننے والے انسانی سمگلنگ ریکیٹ کا سرغنہ عثمان ججہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی غفلت کے باعث فرار ہو گیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لیبیا میں عثمان ججہ اور اس کا بھائی خرم ججہ انسانی سمگلنگ کا ریکیٹ چلاتے ہیں۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عثمان ججہ یونان اس وقت سے سیالکوٹ جیل میں تھے جب انہیں کشتی حادثے سے 11 روز قبل مخالفین پر فائرنگ کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے کی تحقیقات میں عثمان ججہ کا کردار سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے حکام مطمئن ہو گئے کہ انہیں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب عثمان ججہ کو کشتی حادثے کا علم ہوا تو فائرنگ کیس میں ضمانت مل گئی اور رہائی کے بعد سے روپوش ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے نہ تو یونان کشتی حادثے میں عثمان ججہ کا نام لے کر اسے گرفتار کیا اور نہ ہی سیالکوٹ پولیس سے باضابطہ طور پر اسے رہا نہ کرنے کا کہا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے مفرور سرغنہ عثمان ججہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، غفلت برتنے والے ایف آئی اے ایچ او اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

Leave a reply