پاک بھارت میچز کےلیے نیوٹرل وینیو پر اتفاق

0
232
پاک بھارت میچز کےلیے نیوٹرل وینیو پر اتفاق

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل کے تحت کیا جائیگا اور میچز پاکستان اور غیرجانبدار مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائیگا، چیمپئنز ٹرافی 2025ءفیوژن فارمولے کے تحت ہوگی۔

آئی سی سی نے پاک بھارت فیوژن فارمولے کا بھی اعلان کر دیا، بورڈ ممبران نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، جسکے تحت پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلیں گی۔

رپورٹ کیمطابق چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، معاہدے پر ووٹنگ آئی سی سی بورڈ کرے گا۔

ادھر کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 2028 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی آئی سی سی نے پاکستان کو سونپی ہے۔

Leave a reply