حمیدہ بانو 22 سال بعد اپنے وطن بھارت پہنچ گئیں

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں مقیم بھارتی خاتون حمیدہ بانو 22 سال بعد وطن واپس پہنچ گئیں، انہیں واہگہ بارڈر کے ذریعے بھیجا گیا۔
حمیدہ بانو کی شہریت کی تصدیق کے بعد دفتر خارجہ نے انہیں 10 روز سے بھی کم عرصے میں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا میں یہ معاملہ اجاگر ہونے کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس کیس پر کام کیا تاہم حمیدہ بانو کی شہریت کی تصدیق میں کچھ وقت لگا۔
حمیدہ بانو نے 2002 ءمیں ہندوستان چھوڑا اور ایک ہندوستانی ایجنٹ نے ان سے دبئی میں گھریلو ملازمہ کی نوکری کا وعدہ کیا لیکن انہیں دبئی کے بجائے پاکستان کے شہر حیدرآباد لے جایا گیا۔
حمیدہ بانو کے مطابق وہ حیدرآباد میں کئی ماہ تک بے بس رہی، کچھ عرصے بعد اس نے کراچی کے ایک ایسے شخص سے شادی کی جو کووِڈ 19 کے دوران فوت ہوگیا۔ وہ اپنے سوتیلے بیٹے کے ساتھ رہ رہی تھی۔
حمیدہ بانو کے مطابق وہ بھارت واپس جانے پر مایوس تھیں لیکن آج وہ خوش ہیں کہ وہ اپنے خاندان کے پاس واپس جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابتدائی چند سالوں میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم پاکستانیوں نے جو محبت دکھائی ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان بھی اب انکا گھر ہے۔








