کمبل کورات بھر گرم رکھنے کا ایک آسان طریقہ

ہاٹ لائن نیوز : جب ہم سخت سردی میں لحاف کو ڈھانپتے ہیں تو وہ برف کی طرح ٹھنڈا ہوتا ہے۔ اکثر ہم سیدھے کمبل میں کود جاتے ہیں۔ جو کہ درست نہیں ہے، اگر آپ لحاف میں لیٹے ہیں تو اسے سارے بستر پر پھیلانے کے بجائے اپنے آپ کو لحاف میں لپیٹ لیں۔ اس طرح آپکا لحاف جلد گرم ہو جائے گا اور یہ گرمی صبح تک برقرار رہیگی اور اس طرح باہر سے ٹھنڈی ہوا لحاف کے اندر داخل نہیں ہو سکے گی۔
اپنے اردگرد کی خالی جگہ کو تکیے یا کمبل سے بھریں، اسطرح آپکا لحاف جلد گرم ہو جائیگا اور آپ اچھی طرح سوئیں گے۔
لحاف کے اندر ایک کونے سے آنے والی ہوا کا ہلکا سا جھونکا بھی آپکی نیند میں خلل ڈالنے کے لیے کافی ہے۔ ٹھنڈی ہوا لحاف میں گرمی نہیں آنے دیتی اور لحاف کے باوجود آپ پوری رات سردی میں گزارتے ہیں۔ لہذا، جب آپ بستر پر جائیں، اپنے آپ کو اچھی طرح سے ڈھانپیں. اگر یہ بہت ٹھنڈا ہے تو اپنا منہ ڈھانپ لیں۔ کیونکہ اسطرح آپ کے منہ سے نکلنے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ لحاف کے اندر رہ جاتی ہے اور یہ لحاف میں گرمی کو دیر تک برقرار رکھتی ہے۔








