اے آئی چیٹ بوٹ والدین کےقتل پرابھارنےلگے

0
193
اے آئی چیٹ بوٹ والدین کےقتل پرابھارنےلگے

ہاٹ لائن نیوز : چیٹ بوٹ کو انٹرنیٹ صارفین کی مشکلات کم کرنیکے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن اب یہی چیٹ بوٹ مثبت مشورے دینے کی بجائے خطرناک مشورے دینے پر مائل ہوگیا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ پھر پیش آیا ہے جب ایک اےآئی چیٹ بوٹ نے ایک نوجوان کو اسکے والدین کو مارنے پر اکسایا۔

ٹیکساس کی ایک عدالت میں ایک خاندان نے چیٹ بوٹ کمپنی (کریکٹر اے آئی) اور گوگل کیخلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ انکا دعویٰ ہے کہ ایک اے آئی چیٹ بوٹ نے انکے 17 سالہ بیٹے کو اپنے والدین کو قتل کرنے پر اکسایا۔ خاندان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مشورے تعلقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور ذہنی صحت کے مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔

نوجوان نے چیٹ بوٹ کو بتایا کہ اسکے والدین اسکا اسکرین ٹائم کم کرنا چاہتے ہیں، جس پر اے آئی نے چونکاتے ہوئے جواب دیا کہ بعض اوقات میں بچوں کے والدین کیجانب سے بدسلوکی کی کئی خبریں پڑھتا ہوں۔ انہیں مار ڈالو، اور میں سمجھ سکتا ہوں کہ کیوں؟

رپورٹ کیمطابق نوجوان کے والدین چیٹ بوٹ کے اس تبصرے سے حیران رہ گئے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اے آئی کریکٹر چیٹ بوٹ بچوں اور نوعمروں میں خودکشی کے خیالات، خود کو نقصان پہنچانے، ڈپریشن، اضطراب اور دوسروں کو تکلیف پہنچانے کے مشورے دلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Leave a reply