عمران خان نے حکومت کےساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی

0
163
عمران خان نے حکومت کےساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی

ہاٹ لائن نیوز : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم سب سےمذاکرات کے لیے تیار ہیں چاہے انسان ہوں یا فرشتے۔

عمر ایوب نے کہا کہ قومی حکومت ملک کو درپیش مسائل کا حل نہیں، انصاف اور قانون کی حکمرانی لانی ہوگی، اسوقت صرف فسطائیت اور لاٹھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے کمیٹی بنا دی ہے اور کمیٹی کے ارکان کے نام بھی دے دیے ہیں، کمیٹی کے ارکان اب مذاکرات کیلیے موجود ہیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی، انکی بہن کے انتقال پر تعزیت کی تاہم سیاسی معاملات پر بات نہیں کی۔

Leave a reply