شبلی فراز نےجوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

ہاٹ لائن نیوز : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں حزب اختلاف کے رہنماشبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سینیٹر شبلی فراز کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان سے نکال دیا، سینیٹر علی ظفر شبلی فراز کی جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کرینگے۔
سینیٹر شبلی فراز نے 32 ایف آئی آرز میں نامزدگیوں اور عدالت میں پیشی کے باعث جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیدیا ہے۔









