ایم اے جناح روڈ پر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

0
240
ایم اے جناح روڈ پر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر کثیر المنزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانیکی کوششیں جاری ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ دوسری منزل پر لگی جسنے جلد ہی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عمارت میں سوسے زائد افراد موجود تھے جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

حکام کے مطابق 10 فائر ٹینڈرز، 2 واٹر باؤزر اور اسنارکلز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ پاک بحریہ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور پانی سے بھرے ٹینکر جائے حادثہ کیجانب روانہ کردیئے گئے ہیں۔

Leave a reply