بھارتی اداکارہ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں

ہاٹ لائن نیوز : کنڑ اداکارہ شوبیتا شیوانا حیدرآباد کے کونڈا پور علاقے میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔ خودکشی کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ اسکی موت خودکشی کا معاملہ ہے۔ اسکی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اسوقت سامنے آیا جب پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی اور خودکشی کا شبہ ظاہر کیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اداکارہ کی موت سے متعلق تمام مشکوک حقائق کی چھان بین کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق اسکی موت کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔








