دہشتگردوں کا تھانےپربھاری ہتھیاروں سےحملہ

0
176
دہشتگردوں کا تھانےپربھاری ہتھیاروں سےحملہ

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر رات گئے دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکارہلاک ہوگیا۔

لکی مروت کے علاقے درہ پیزو تھانے پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں نے دواطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور پولیس کانسٹیبل کرامت اللہ کو اسنائپر گن سے شہید کردیا۔

دہشت گردوں اور پولیس کےدرمیان ایک گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا جسکے بعد پولیس نے بھرپور جوابی فائرنگ کی اور دہشت گرد فرار ہوگئے۔

Leave a reply