قیادت پر تنقید کامقصدمسئلے سے توجہ ہٹاناہے

0
171
قیادت پر تنقید کامقصدمسئلے سے توجہ ہٹاناہے

ہاٹ لائن نیوز : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوامی احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے، احتجاج ہمارا حق تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن جمہوری سوچ رکھنےوالی جماعت ہے، احتجاج کے دوران کوئی گولی نہیں چلانی چاہیے تھی، صرف کابینہ اور پارلیمنٹ میں بیٹھنا جمہوریت نہیں، ہم جمہوری سوچ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف سچ پر یقین رکھتے ہیں، یوسف برادران کب تک جھوٹ بولیں گے، تحریک انصاف دنیا کی ساتویں بڑی سیاسی جماعت ہے، مطالبات کیلے تحریک جاری رہیگی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے دیا جائیگا، ہمارے اسمبلی اراکین بانی پی ٹی آئی اور نظریہ کیساتھ تھے، دھرنے میں کسی قیادت کو کنٹینر تک پہنچنے کا نہیں کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز نے قربانیاں دی ہیں، وزارتوں کو مسترد کیا، ہماری قیادت پر تنقید کا مقصد اصل معاملے سے توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی کردار نہیں، انہوں نے خود احتجاج میں شرکت کی حمایت کی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف ذمہ دار جماعت ہے، ہم نے شہداء کی تعداد کے حوالے سے غلط اعداد و شمار نہیں دیے، بلکہ 12 شہداء کی تعداد دی، تحریک انصاف الگ جبکہ خیبرپختونخوا حکومت الگ ہے۔

Leave a reply