آئینی بنچ نے ازخود نوٹس لینے سے انکار کردیا

0
156
آئینی بنچ نے ازخود نوٹس لینے سے انکار کردیا

ہاٹ لائن نیوز: سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے ازخود نوٹس لینےکی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کلائمیٹ چینج اتھارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور گزشتہ روز تحریک انصاف کے بلیو ایریا میں ہونیوالے احتجاج اور انتظامیہ کے گرینڈ آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جانی نقصان ہوا ہے، آئینی بنچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے۔ اس لیے آئینی بنچ کو ان واقعات کا ازخود نوٹس لیناچاہیے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاست کی بات نہ کریں۔ آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہم معاملے کو سرے سے نہیں دیکھ سکتے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔

Leave a reply