رینجرز اہلکاروں کی شہادت:وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان سامنے آگیا

0
143
رینجرز اہلکاروں کی شہادت:وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان سامنے آگیا

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کےدوران شرپسندوں کےہاتھوں 4 رینجرزاہلکاروں کی شہادت پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامہ خیز اور شرارتی سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہےہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرپسندوں کیجانب سے رینجرز اہلکاروں کو گاڑیوں سے کچل کر ہلاک کرنیکے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

مریم نواز نے احتجاج کے دوران 4 رینجرز اہلکاروں کو کچلنے اور انکی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونیوالے انکے بیٹے اور بھائی تھے۔ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کاخونی باب لکھ رہے ہیں۔

Leave a reply