بشریٰ بی بی قوم کوجاگنےکا کہہ کرخودسو رہی ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی سرحد پار کر کے تماشا لگائیں گےلیکن ہم پی ٹی آئی والوں کو تماشا نہیں لگانے دینگے، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ابھی تک سوئے ہوئے ہیں، بشریٰ بی بی نے اپنا موبائل فون بند کر دیا ہے، ریاست فسادیوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالےگی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج آخری دن ہے، آج فتنہ جماعت، کرپشن، جہاد اور موت یا قتل کا دن ہے۔ کوئی نظر نہیں آ رہا،
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج پنجاب میں ان کی کوئی تیاری نظر نہیں آئی، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 104 ایم پی اے ہیں، ان کے اپنے بچے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل نہیں، یہ دوسرے لوگوں کے بچوں کا احتجاج ہے۔ ، انقلابی ابھی تک سو رہے ہیں، بشریٰ بی بی قوم کو جاگنے کا کہہ کر سو رہی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ پنجاب میں امن ہے، لوگ چھٹی منا رہے ہیں، احتجاج اور مظاہرے صرف واٹس ایپ پر نظر آرہے ہیں، پی ٹی آئی والوں کو تماشا نہیں لگانے دینگے، بشریٰ بی بی نے اپنا موبائل فون بندکردیاہےکیا۔ بشریٰ بی بی نے جھوٹ کے بل بوتے پر لوگوں کو شرمندہ کیا۔
ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، صرف اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے، بشریٰ بی بی کے الزامات نے دوست ملک سے تعلقات کو داؤ پر لگا دیا، بانی پی ٹی آئی کے بچے کب احتجاج کی کال پر آئیں گے، پی ٹی آئی کی پنجاب کے عوام اور لاہور نہیں نکلے گا۔









